ٹانک: پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

0
36

ٹانک کے علاقہ گائوں شاہ عالم میں پولیو ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ ،حملہ میں ایک پولیس اہلکار زاہد شدیدزخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان دس منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ھوا جس سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے پیچھے پولیس ٹیم روانہ کردی گئی ھے۔

زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک میں طبی امداد دی گئی۔
شدید زخمی ھونے کی وجہ سے زخمی پولیس اہلکار کو ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا ہے۔ زخمی پولیس اہلکار ایبٹ آباد سے پولیو کی ڈیوٹی پر ضلع ٹانک آیا ہواتھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں