لندن: برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے آج ووٹ ڈالے جائیں گے

0
34

برطانوی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے 4500 سے زائد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابی دوڑ میں آزاد ، لیبرپارٹی ، کنزرویٹو پارٹی ، لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ، اسکاٹش نینشل پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدوار شامل ہیں۔ متعدد پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ برطانیہ کے گزشتہ انتخابات میں 15 برٹش پاکستانی کامیاب ہوئے تھے۔

یونائیٹڈ کنگڈم کی 650 نشستوں میں 533 انگلینڈ کی، 40 ویلز کی، 59 اسکاٹ لینڈ کی اور 18 شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔ الیکشن میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائے گا۔

پولنگ کے لیے مجموعی طور پر 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائےگئے ہیں۔ برطانوی انتخابات میں 5 کروڑ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔برطانیہ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کے لیے شناخت ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 326 نشستیں درکار ہیں۔ نو منتخب پارلیمنٹ کے ارکان 9 جولائی کو حلف اٹھائیں گے۔

برطانیہ میں انتخابات جنوری 2025 کو ہونے تھے تاہم کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک نے متعدد کابینہ کے ارکان کے استعفوں کے بعد قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں