ممبئی: شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ جاپان میں ریلیز کیلئے تیار

0
127

میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرنے اور باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑنے کے بعد، میگا اسٹار شاہ رخ خان کی سُپر ہٹ فلم ‘جوان’ اب جاپانی مارکیٹ پر بھی قبضہ جمانے کے لیے تیار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ رواں سال 29 نومبر کو جاپان کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جبکہ اس کی ایڈوانس بکنگ 5 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جو مداح ریلیز سے چار ماہ قبل اپنے لیے ‘جوان’ کے ٹکٹ خرید لیں گے تو اُنہیں تحفے میں ٹکٹ کے ساتھ شاہ رخ خان کے ہٹ گانے ‘چھلیا’ کے خصوصی پوسٹرز بھی ملیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں