مردان: تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 8 زخمی

0
41

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں مردان کے تخت بھائی جلالہ پل کے قریب مبینہ دھماکا ہوا ہے، جس میں 2 افراد ہلاک اور پولیس اہلکار، خاتون و بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو امدادی کارروائی کے دوران ٹی ایچ کیو تخت بھائی اور ایم ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ڈی پی او مردان کے مطابق جلالہ دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔ پولیس گاڑی جلالہ پل سے گزرتے ہی دھماکا ہوا۔ دھماکا دراصل پولیس کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں