برطانیہ: کیئر اسٹارمر کا وزیر اعظم بنتے ہی، ملک کی تعمیر نو کا وعدہ

0
100

برطانوی اخباروں کے مطابق عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کے سربراہ اور نئے وزیر اعظم نامزد کیے گئے کیئر اسٹارمر نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کی خوشحالی کے لیے فوری اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

لیبر پارٹی نے اپنے رہنما کیئر اسٹارمر کی قیادت میں جمعرات کے روز ہوئے قومی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے، جس کے ساتھ ہی رشی سوناک کی کنزرویٹیو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔

اسٹارمر نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی طرف سے دی گئی نئی ملکی حکومت تشکیل دینے کی دعوت قبول کرنے کے بعد دس ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا، تبدیلی کا کام فوری طور پر شروع ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ ہم برطانیہ کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

61 سالہ سیاست دان اور انسانی حقوق کے سابق وکیل اسٹارمر نے رشی سوناک کو خراج تحسین پیش کیا، جنہیں اکتوبر 2022 میں لز ٹرس کے تباہ کن دور کے بعد برطانوی وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ان کی حکومت ملک کو پہلے اور پارٹی کو دوسرےنمبر پر رکھے گی۔

انہوں نے عوام کا سیاست پر اعتماد بحال کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں