پاکستانی مقبوضہ کشمیر عوام مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج

0
108

آج ضلع پونچھ کے نواحی علاقوں کھائیگلہ، چھوٹا گلہ، بنجوسہ، علی سوجل اور حلقہ تین کی دیگر یونین کونسل کی عوام نے نام نہادآزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ایل ماہ میں آٹے کی قیمتوں میں پانچ سو روپے فی من اضافے کے خلاف فقید المثال احتجاج کیا گیا،عوامی مسائل کے لیے اس قسم کے احتجاج اب آزاد کشمیر میں کم ہی دیکھے جاتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ یہی وجہ ہیکہ آزاد کشمیر کا چھوٹا سا خطہ گونا گوں مسائل کا شکار ہے نااہل اور کرپٹ حکمران اس خطے کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہے۔
لیکن آزاد کشمیر کی عوام کی بے حسی بھی قابل افسوس ہے کہیں احتجاج ہوتے بھی ہیں تو وہ ٹکڑیوں میں ہوتے ہیں جسکا اثر زیادہ نہیں پڑتا جسطرح کا احتجاج آج ہوا اسکی ضرورت ہر شہر اور قصبے میں ہے محض ایک دن کی ہڑتال سے کچھ نہیں ہو سکتا ایک تسلسل کی ضرورت ہے۔

ہندوستان میں کسانوں کی لازوال جدوجہد لوگوں کے لیے ایک بہترین مثال ہے اور پھر اج کے احتجاج سے بھی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہیکہ اگر لوگ اپنے حق کے لیے اسطرح اٹھ کھڑے ہوں تو یقینا” مسائل میں کمی ممکن ہے
لیکن اسکے لیے ضروری ہیکہ یہ احتجاج ریاست گیر ہوں اور منظم ہوں آٹا محض کسی ایک علاقے کا مسلہ نہیں بجلی کے بل سڑکیں اور صحت کی سہولتیں ہر انسان کی ضرورت ہیں اسلیے ضرورت اس امر کی ہیکہ بلا تخصیص سیاست کے کسی علاقائی تعصب کے اپنے بنیاد حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہر ذی شعور پر فرض ہے۔

واضح رہے کہ قابض پاکستانی نے کشمیر میں مہنگائی کی انتہا کر دی ہے اور لوگ پچھلے ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں