پاکستانی زیر قبضہ: نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 13افراد ہلاک

0
72

مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نیلم ویلی روڈ پر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مظفرآباد میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، نیلم ویلی سے مظفرآباد جانے والی جیپ نیلم ویلی روڈ پر گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جیپ میں زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکال رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں