راولا کوٹ جیل سے فرار قتل کا ملزم گرفتار تعداد ساتھ ہو گئی

0
146

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے شہر راولاکوٹ کی جیل سے مفرور قتل کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کے لیا۔

عامر عبداللہ سزائے موت کا قیدی گرفتاری پر ایک کروڑ کا انعام مقرر تھا۔

راولا کوٹ میں ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے سزائے موت کے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا 18 مفرور قیدیوں میں سے گرفتار قیدیوں کی تعداد ساتھ ہو گئی۔

وزیر اطلاعات کے ایک میڈیا بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

سزائے موت کے قیدی عامر عبداللہ کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ازاد کشمیر نے عامر عبداللہ کی گرفتاری کے لیے ایک کروڑ کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل پونچھ جیل راولا کوٹ توڑ کر فرار ہونے والے 18 قدیوں میں سے سات کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، 11 مفرور قیدیوں کی تلاش اور گرفتاری کے لیے اپریشن جاری ہے، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں