کشمیر میں بجلی بحال :چیف انجینئر

0
90

کشمیر وادی میں بھاری برف باری کے نتیجے میں شمال وجنوب میں بجلی کی تاریں گر گئیں اور کھمبے اکھڑ گئے۔برستی بارش میں محکمہ بجلی کے لوگ وادی کے شمال و جنوب میں ترسیلی لائنیں ٹھیک کررہے تھے ۔

چیف انجینئر بجلی اعجاز احمد بٹ نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر سے، جیسے ہی برف باری کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ نے دوبارہ آپریشن شروع کیا اور شہر میں 98فیصد بجلی بحال کر دی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں کوئی بھی فیڈر متاثر نہیں ہے البتہ کچھ ایک جگہوں پر مرمت کے کام کی وجہ سے بجلی سپلائی متاثر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں 85فیصد بجلی بحال ہو گئی ہے اور 15فیصد بجلی متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر میں 90فیصد بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ شام تک محکمہ نے 1450میں سے  1250میگاواٹ بجلی بحال کردی ہے اور ابھی بھی 200میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے معذرت خواہ ہوںجن کی بجلی ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برف باری کے نتیجے میں پوری وادی میں 150بجلی ٹرانسفارمروں کو نقصان پہنچا تھا جس میں سے بدھ کے روز 50 کو ٹھیک کیا گیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں