بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بی ایل اے

0
46

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بارکھان کے علاقے رکھنی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے رکھنی میں بدی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں