پلوامہ میں پاکستانی دہشت گردوں کے دو معاون کار گرفتار

0
46

جنوبی ضلع پلوامہ میں جیش سے وابستہ دہشت گردوں کے دو معاون کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ونتی پورہ، ترال علاقے میں دہشت گردوں کے مذکورہ معاون کاروں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان دہشت گردوں کو پناہ اور دیگر مدد فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
گرفتار شدگان کی شناخت شیزان گلزار بیگ ساکن گڈی کھل چرسو اور وسیم الرحمان شیخ ساکن مڈورہ کے طور کی گئی ہے اور اْن سے دھماکہ خیز مادہ اور قابل اعتراض مواد اشیا بر آمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدگان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی زیر مقبوضہ کشمیر میں مقیم دہشت گرد کمانڈروں کے رابطے میں تھے۔ان میں سے ایک پاکستانی مقبوضہ کشمیر بھی گیا تھا جہاں اْس نے دہشت گردوں کے کمانڈروں سے ملاقات کی تھی۔
اس ضمن میں پولیس سٹیشن اونتی پورہ میں ایف آئی آر نمبر7کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں