سرینگربجلی کی بروقت بحالی پرعوام کا محکمہ کے عملہ کا شکریہ

0
119

سرینگر کے بٹہ مالو علاقے کے مکینوں نے پی ڈی ڈی عملے کاشکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اپنے علاقے میں بجلی کی بروقت بحالی پر کہا کہ متعلقہ محکمہ کے عملہ نے بجلی کی بحالی میں فعال کردارادا کیا جس کیلئے اسسٹنٹ انجینئر اور جونئر انجینئر سمیت دیگر افسران بھی شکریہ کے مستحق ہیں۔ مکینوں کے وفد نے فیلڈ عملہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود فیلڈ عملہ اور دیگر افرادنے علاقے میں بجلی کی بحالی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑدی جو قابل تعریف ہے۔ادھر مقامی انتظامیہ کمیٹی نے کہا کہ پی ڈی ڈی عہدیداروں کی بروقت مداخلت نے منفی درجہ حرارت کے درمیان انہیں مشکلات سے بچالیا۔انہوں نے کہا”شدید برف باری کے دوران فیلڈ عملہ کیلئے بجلی کی بحالی بہت مشکل تھا۔ہم پی ڈی ڈی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں“۔ مقامی لوگوں نے یقین دہانی کرائی کہ علاقہ بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اوورلوڈنگ سے گریز کرکے محکمہ کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں