بنگلہ دیش: محمد یونس نے عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا

0
17

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

84 سالہ یونس نے جمعرات کی شب ڈھاکہ کے صدارتی محل میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا جس میں سیاسی رہنما، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، جرنیلوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔

صدر محمد شہاب الدین کی جانب سے حلف لینے کے موقع پر یونس نے کہا کہ “میں آئین کی پاسداری، حمایت اور حفاظت کروں گا،” انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے فرائض “مخلصانہ” انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کئی ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد گزشتہ ہفتے 15 سال سے حکومت پر براجمان شیخ حسینہ واجد عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

مظاہرے طلبہ رہنماؤں کی قیادت میں ہوئے جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

وزیر اعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد محمد یونس کو مظاہروں کی قیادت کرنے والے طلبہ کے مطالبے پر عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ عبوری حکومت کے باقی ارکان کے ناموں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں