ذرائع کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی خوبصورت ترین وادی نیلم (کشن گنگا) گنگا میں موجود نوری ٹاپ پر 32 کنال رقبہ لینے کے بعد 480 کنال رقبہ کٹن جاگراں میں بھی دفاعی مقاصد کے نام حاصل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج نے دفاعی مقاصد کے نام پر پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں کافی زمینیں قبضہ کی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نام دفاع کا لیا جارہا ہے مگر حقیقت میں یہاں پر بھی گرین ٹورزم نامی فوجی کمپنی کے تحت عسکری ہوٹلز قائم کیے جانے کا درِپردہ خُفیہ مقاصد ہیں تاکہ اپنے کاروبار کو دوام بخشا کا سکے۔