کوئٹہ: نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

0
10

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں قابض پاکستان کے نام نہاد جشن آزادی کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں بروری روڈ پر سرمچاروں نے ایس بی کے یونیورسٹی کے احاطے میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے تقریب کو صبح دس بجے کے قریب دو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مزید کہاکہ قابض پاکستانی فوج تعلیمی ادارے اپنے کالونیل مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔ ہم واضح کرتے ہیں قابض پاکستانی فوج کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے نام نہاد جشن آزادی کی تقاریب ہمارے نشانے پر ہونگے۔ قابض فوج کروڑوں روپے خرچ کرکے اس طرح کے تقاریب منعقد کرکے بلوچستان کے جنگ زدہ حالات کے حوالے سے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں