گوادر: جیونی اور پسنی میں 14 اگست کے دوران دو زورداد دھماکے اور بم برآمد

0
24

گوادر کے علاقے جیونی اور پسنی میں 14 اگست کے تقریبات کے دوران دو زوردار بم دھماکے ہوئے ہیں جبکہ ایک علاقے میں دو برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی کوسر بازار ہائی اسکول میں چودہ اگست کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکہ پسنی ببر شور اسکول میں چودہ اگست کی تیاریوں کے دوران ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد تقریب میں شریک افراد میں افراتفری پھیل گئی۔

اس کے علاوہ جیونی کے علاقے پانوان سے ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ کیمپ کے قریب دو بم برآمد ہوئے ہیں۔ یہ بم 14 اگست کی تیاریوں کے دوران برآمد ہوئے۔ اس واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور بموں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جاری ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں