امریکہ اور نیٹو سے دوستی چاہتے ہیں دشمنی کا خاتمہ ہوچکا ہے: طالبان نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر

0
20

طالبان کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالکبیر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوستی کے خواہش مند ہیں اور ان کو ہم نے قطر میں اس کی دعوت دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ اب طالبان کا دوست ہے یا دشمن؟ تو طالبان نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب تک امریکہ افغانستان میں تھا تو ہماری دشمنی تھی لکن اب جب وہ افغانستان سے جا چکا ہے تو ہم امریکہ اور نیٹو سے دوستی کے خواہاں ہیں۔

مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں قطر میں امریکہ برطانیہ کینڈا فرانس اٹلی جرمنی کو دعوت دی کہ ہم تعاون کےلئے تیار ہیں آپ کو افغانستان میں کیا مشکل ہے؟ ہم نے امریکیوں کو کہا کہ افغانستان میں اپنی کمپنیاں لے کر آئے اور سرمایہ کاری کریں۔

مولوی عبدالکبیر نے کہا کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ ہم امریکہ سمیت دنیا بھر میں کسی سے دشمنی نہیں چاہتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں