بلوچستان: قلات میں فوجی آپریشن جاری، شیلنگ اور دھماکوں کی اطلاعات

0
100

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے ناگاہو میں آج صبح سے پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے، گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ناگاہو کے مختلف علاقوں مَرو، شیشار، اسلپنجی اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں دیکھنے میں آئی ہے جبکہ شیلنگ اور دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقے فوجی آپریشنوں کی زد میں ہیں تاہم پاکستانی حکام اکثر ان آپریشنوں کی تردید یا تصدیق نہیں کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں