قلات، جوہان، گیشک اور سارون کے پہاڑی علاقوں میں دو روز سے فوجی آپریشن، ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

0
17

قلات کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ دو روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ علاقے سے ذرائع کے مطابق کوہ گیشک اور سارون اور جوہان میں گزشتہ روز دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری رہیں اور شیلنگ کی جاتی رہی۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شدید جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں
ذرائع کے مطابق فوجی آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈوز، ائیر فورس سمیت فورسز کے متعدد دیگر شعبے حصہ لے رہیں۔ کوہ گیشک میں فوج اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز سات فوجی ہیلی کاپٹروں کو ضلع قلات گیشک جاتے دیکھا گیا ہے۔

قلات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گیشک میں فوجی آپریشن کے دوران فورسز نے سرمچاروں کے ایک کیمپ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور دوبدو جھڑپیں ہوئیں ہیں تاہم وہ کسی بھی طرف سے نقصانات کی تفصیل نہیں بتا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ محاصرے میں فوج نے متعدد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایس ایس جی کمانڈوز اتارے ہیں اور وقتا فوقتا گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرمچاروں کے ٹھکانے پر شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جھڑپوں کے دوران قریبی علاقوں فوج کے لائے گئے متعدد ایمبولنس دیکھے گئے ہیں۔ جوہان سے ایک مقامی ذریعے کے مطابق علاقے میں حالات کشیدہ ہیں اور ابھی تک صورتحال غیر واضح ہے وقفے وقفے سے پہاڑوں پر شیلنگ اور دھماکوں کی آوازیں آتی رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قلات منگچر اور اسپلنجی کیطرف سے فوجی گاڑیوں کی گزشتہ روز سے آمد و رفت جاری ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے پانچ کے قریب ہیلی کاپٹروں کو کوئٹہ سے آنے کے بعد گیشک اور سارون کے پہاڑوں میں پرواز کرتے دیکھا گیا ہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں