ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو حادثہ، 10 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

0
12

اطلاعات کے مطابق زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گر گئی۔حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب پاکستان جا رہی تھی، زخمیوں ہلاک ہونے والے افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں