مہمند ایجنسی: فوجی مرکز پر عسکریت پسندوں کا قبضہ بدستور قائم

0
22

پشاور سے موصول تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیمزئی میں واقع فوجی مرکز غلنئی ہیڈکوارٹر پر عسکریت پسندوں کا قبضہ بدستور قائم ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق فوجی مرکز پر سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے لیکن تیرہ گھنٹے سے جاری اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو خودکش حملہ آور ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو عسکریت پسند بنام مخلص سکنہ کرم ایجنسی اور عدنان سکنہ خیبرایجنسی ابھی بھی مرکز پر قبضہ کیے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے بڑھ کر ہے۔

مقامی افراد کے مطابق فوجی مرکز پر ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بدستور جاری ہے جبکہ مرکز کے قریب میڈیا کے افراد پر جانے کی پابندی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں