جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر بم دھماکہ

0
14

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں مقامی رہنما ملک جمیل کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا، ملک جمیل شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا میں مقامی قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایاـ

جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا گاڑی میں سوار ملک جمیل شدید زخمی ہوگیا جبکہ ان کا بیٹا شمس الدین جان کی بازی ہار گیا، قبائلی مشر کو زخمی خالت میں ہسپتال منتقل کردیاـ

واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کا تھا مزید تحقیقات جاری ہےـ

حملے کی ذمہ داری کسی مسلح تنظیم نے اب تک قبول نہیں کی ہےـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں