بھارت: تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک

0
16

اطلاعات کے مطابق اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ 

میڈیا کی خبروں کے مطابق لکھنو کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے۔ 

خبر کے مطابق عمارت گرنے کا واقعہ شام کے وقت پیش آیا جبکہ مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کوشش ہے کہ مزید کوئی شخص ملبے تلے نا دبا ہو۔ 

پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ 

حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں