برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس کو میزائل دینے کے ایرانی اقدام کو سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

0
32

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک مشترکا بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی اطلاعات ہیں، ایران کا یہ اقدام یورپی سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

تینوں مغربی ممالک نے مشترکا بیان میں مطالبہ کیا کہ ایران یوکرین جنگ میں روس کی حمایت فوری طور پر روک دے، میزائلوں کی ترسیل کشیدگی بڑھانے کے مترادف ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے بیلسٹک میزائل روس کو فراہم کرنے سے متعلق اطلاعات کی تردید کردی تھی۔

اپنے ردعمل میں ایران کا کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کیلئے امریکی اور مغربی ہتھیاروں کا غیرقانونی استعمال چُھپانے کیلئے بھونڈا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ایرانی ہتھیاروں کی دوسرے ممالک کو ترسیل کی گمراہ کُن اطلاعات پھیلانے والے یہ مغربی ممالک خود صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کیلئے اسے ہر قسم کے ہتھیار دیتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں