بولان و چمالنگ میں فوجی آپریشن جاری، شیلنگ و دھماکوں کی اطلاعات

0
28

بلوچستان کے علاقے بولان، چمالنگ، راڑہ شم و گردنواح میں پاکستان فوج کی آپریشن جاری، گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ و دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب سے چمالنگ، راڑہ شم اور بغاؤ کے علاقوں میں پاکستان فوج کی بڑی تعداد پیدل اور گاڑیوں میں پیش قدمی کررہی ہے جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری رہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد میں چمالنگ پہنچ چکی ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مسلسل پروازیں جاری ہے۔

دوسری جانب راڑہ شم اور بغاؤ کے علاقوں میں فوج پیش قدمی کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کوہلو میں فوجی ساز و سامان سمیت اہلکاروں کے جمع ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب بولان کے مختلف علاقے کھوسٹ، شاہرگ، کمان، بزدار، ترکڑی، جمبرو، پُڑ، چکی واڑ اور گردنواح کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے گذشتہ روز مقامی افراد کے گھروں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ میں نشانہ بنایا تاہم جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں