اسرائیل نے حزب اللہ کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو ہیک کرکے سینکڑوں پیجر کو اڑادیا

0
20

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے کمیونیکیشن نیٹ ورک کو ہیک کر کے سینکڑوں پیجرز کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ ان دھماکوں کے دوران اکثر پیجر حزب اللہ کے جنگجوؤں کی جیبوں میں موجود تھے۔  سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں پیجرز کو پھٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیروت کے ہسپتال اس وقت حزب اللہ کے زخمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر چکی ہے، ہسپتال ذرائع نے اب تک 13 افراد کی ہلاکت کی بھی خبر دی ہے ـ غیر مستند ذرائع کے مطابق لبنان میں ایران کے سفیر بھی حزب اللہ کے جاسوسی آلے کے ساتھ زخمی ہو گئے ہیں۔

لبنان کے علاوہ شام میں بھی حزب اللہ کے پیجر دھماکے ہوئے ہیں جہاں حزب اللہ کے کئی ارکان زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعات اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری تناؤ میں مزید اضافہ کر رہے ہیں اور علاقائی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں