لاہور: پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کو لاہور سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

0
17

پاکستان تحریک انصاف پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے رہنما غلام محی الدین دیوان کومبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

انکی اہلیہ صبا محی الدین نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر غلام محی الدین گزشتہ شب لاہور میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ رات گئے تک واپس نہیں آئے اور صبح 5 بجے نامعلوم ٹیلی فون کال پر ان کی غلام محی الدین سے بات کرائی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو پولیس نے اغوا کیا ہے۔

صبا محی الدین کا مزید کہنا تھا غلام محی الدین تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مطابق غلام محی الدین اس وقت تمام مقدمات میں ضمانت پرہیں، غلام محی الدین دیوان کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں یاد رہے غلام محی الدین دیوان پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اور کشمیر کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں