فضل الرحمان نے حکومت پاکستان کا آئینی ترامیم پر مسودہ مکمل طور پر مسترد کر دیا

0
14

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا مسودہ مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب تو یہ بھی کہہ رہے ہیں یہ ہمارا مسودہ نہیں تھا، جو مسودہ پہلے فراہم کیا گیا تھا وہ کیا کھیل تھا؟ مطالعہ کرنے کے بعد وہ مسودہ کسی لحاظ سے قابل قبول نہیں تھا یہ قوم سے بڑی خیانت ہوتی اگر اس کا ساتھ دیتے۔

دریں اثنا انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ گفتگو پر جواب دینے سے گریز کیا، پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق صدر عارف علوی اور رؤف حسن بھی ظہرانے میں شریک تھے۔

واضح رہے اسد قیصر نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں ظہرانے کی دعوت دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں