خیبر ایجنسی میں ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

0
21

اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 15 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حملہ وادی تیراہ کے علاقے ذخہ خیل کے پیر میلہ بازار میں ہوا، جس میں 15 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا، جبکہ کچھ زخمیوں کو ضلع اورکزئی بھیجا گیا۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، اور زخمیوں میں سے پانچ افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

حملے کی وجہ اور مزید تفصیلات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سرکاری اداروں اور میڈیا کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے، جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں