اسلام آباد سے بنوں آنے والی مسافر کوچ پر فائرنگ، 10 مسافر زخمی

0
7

اسلام آباد سے بنوں جانے والی مسافر کوچ کو درہ تنگ کے مقام پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ رات 3 بجے پیش آیا جب ڈاکوؤں نے کوچ کو روکنے کی کوشش کی۔ مسافر کوچ نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے باعث 10 مسافر زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر لکی مروت اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں