حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، ٹینک سمیت 4 گاڑیاں تباہ

0
10

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4 گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  نے بیروت کے ہریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی ہلاک ہوئے اور اسی طرح جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو جواب دیا ،اور ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4 گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

حماس کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں