کراچی :سی ٹی ڈی کا ٹی ٹی پی ارکان کی گرفتار کا دعویٰ

0
15

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد گرفتارکرلئے۔

کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، گرفتار مشتبہ افراد میں فرہاد،حاجی رحمان اور محمد صغیر شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث ہے جس میں کانسٹیبل محمد یاسین قتل جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگئے تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

حکام کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی مولانا بشیر گروپ سے ہے ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں