چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ چین

0
11

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ چینی شہریوں پرحملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچ جائیں۔

پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں چینی رہنماؤں سمیت پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان میں ایس سی او کا انعقاد کامیاب رہا۔
انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے اندر چین اور پاکستان کے رہنماؤں کی دوبارہ ملاقات ہمارے قریبی تعلق کا اظہار ہے جبکہ چینی وزیراعظم کے دورے میں متعدد اہم ایم او یوز پر دستخط ہوئے، چینی وزیراعظم نے شہباز شریف کے ہمراہ گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح اسلام آباد سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے ان ملاقاتوں میں چینی شہریوں کے تحفظ کی بات کی کیونکہ چین چاہتا ہے کہ چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کیفر کردار تک پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں حملوں کا شکار ہونے والے چینی شہری معصوم ہیں چینی شہری پاکستان کی ترقی کیلئے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں