خیبرپختونخواہ: پاکستانی فوجی لفٹینٹ ،ایس ایچ او سمیت 18 اہلکار ھلاک متعدد زخمی

0
13

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ میں 10 اہلکار ھلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ پاکستان کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں ایف سی کے 10 اہلکار ھلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ھلاک اہلکاروں میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر خیبر ضلع کے سرحدی علاقوں تیراہ ذخہ خیل اور شلوبر ڈونگہ علاقے میں فورسز اورمسلح افر اد کی مابین فائرنگ کا تبا دلہ ہوا جس بتایا جارہاہے کہ 5 ایف سی اہلکار ھلاک اور 4زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ متعدد حملہ آور بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں بنوں پولیس پر مسلح افراد کا حملہ و فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سید رحمان اور پولیس اہلکار سعید جان ھلاک ہو گئے۔

دریں اثناء لکی مروت تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ عارف نامی فوجی ھلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جارہاہے لیفٹیننٹ عارف زیر تربیت تھے اور چھٹی پر آبائی گاؤں مرمنڈی لکی مروت آئے ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں