راجوری جنگلات میں مختصر گولیوںکے تبادلے کے بعد تلاشی آپریشن جاری

0
7

ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن ادھم پور کے جنگلات تک وسیع ، اضافی کمک بھی طلب

طارق جنجو عہ


راجوری //جموں کے راجوری جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا جس دوران آپریشن کو راجوری اور
ادھم پور جنگلات تک وسیع کردیا گیا تاہم کہیں سے بھی تازہ گولی باری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔نما ہندہ کے مطابق راجوری کے کنڈی جنگلات کے بیرن تھب جنگلات میں منگل کی شام دیر گئے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مختصر جھڑپ ہوئی ۔ دفاعی حکام کے مطابق جنگلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی گئی جس دوران دہشت گردوں اور ملی ٹنٹوں کے مابین گولی باری کا تبادلہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں مختصر جھڑپ کے ساتھ ہی آپریشن وسیع کردیا گیا اور ملی ٹنٹ مخالف آپریشن تیز کردیا گیا جو رات بھر جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی صبح بھی جنگلات میں آپریشن بحال کیا گیا اور جنگلات میں چھپے بیٹھے دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں دن بھر آپریشن جاری رہا تاہم کہیںسے تازہ فائرنگ کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کی شام راجوری کے کنڈی کے تھب علاقے میں سیکورٹی فورسز اور کچھ دہشت گردوں کے درمیان ایک مختصر تصادم ہوا، وہیں ادھم پور کے بسنت گڑھ کے دھرنی ٹاپ علاقے میں بھی تین مشتبہ دہشت گردوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ مضبوط کیا اور آج صبح دہشت گردوں کا سراغ لگانے اور انہیں ہلاک کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کو ملحقہ علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن اب تک دہشت گردوں سے کوئی نیا رابطہ نہیں ہوا ہے۔ادھر ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ گڈول جنگلات میں بھی تین روز سے ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری ہے جس دوران بدھ کو بھی جنگلات میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن جاری رکھا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں