الطاف بخاری کی وزیر اعظم سے ملاقات، تفصیلی میمورنڈم پیش

0
86

اپنی پارٹی صدر کے سید محمد الطاف بخاری نے وزیر اعظم نریندرمودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور اُنہیں جموں وکشمیر کے عوامی مطالبات پر مبنی تفصیلی میمورنڈم پیش کیا۔ایک گھنٹے تک تفصیلی ملاقات میں بخاری نے کوویڈ سے نپٹنے کیلئے موثر اقدامات اُٹھانے اور ملک بھر میں جامع ٹیکہ کاری(ویکسین نیشن مہم)چلانے اور جموں وکشمیر میں صنعتی شعبہ کے احیاء کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

بخاری نے جموں وکشمیر سے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی)کے خواہشمند اُمیدواروں کو عمر میں رعایت دینے کے لئے بھی وزیر اعظم سے ذاتی مداخلت کی اپیل کی۔

بخاری نے پنڈتوں کی باعزت واپسی کی اپیل کرتے ہوئے گذارش کی کہ وادی میں اکثریتی طبقہ کے ساتھ اُن کی بحالی کی جائے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ کی خستہ خالی اور دیگر بین علاقائی متبادلہ سڑک روابط جیسے مغل روڈ اور کشتواڑ سنتھن روٹس کو سال بھر قابل آمدورفت بنانے کا معاملہ بھی میٹنگ کے دوران اُجاگر کیاگیا۔ جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی ،نوجوانوں کیلئے روزگار پالیسی،4جی انٹرنیٹ کی بحالی،کشمیری پنڈتوں کی باعزت واپسی،جموں سرینگرقومی شاہراہ /فضائی کرایہ میں اضافہ، یو پی ایس سی اُمیدواروں کو عمر میں رعایت کی بحالی اوربینکروں کی تعمیر سے متعلق معاملات کے حوالے سے میمو رنڈم پیش کیا جس میں تفصیلی طور پر ان سبھی ایشوز کا احاطہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں