جموں و کشمیر کا مستقبل وزیر اعظم مودی کے ہاتھ میں محفوظ / ڈاکٹر جتندر سنگھ
طارق جنجو عہ
جموں //راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کے تمام 3 امیدوار کامیاب ہوں گے کا دعویٰ کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل وزیر اعظم مودی کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔نما ہندہ کے مطابق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو یقین ہے کہ اس کے تینوں امیدوار جموں و کشمیر میں راجیہ سبھا انتخابات جیتیں گے۔سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت میں یقین رکھتی ہے اور جمہوری طریقوں پر عمل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراس ووٹنگ اور دیگر متعلقہ چیزوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہمارے امیدوار راجیہ سبھا الیکشن میں جیت کر ابھریں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے ممبران اسمبلی اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہیں، یہ انہیں بار بار بتائے گا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل پی ایم مودی کے ہاتھ میں محفوظ ہے۔مرکزی وزیر دیگر قائدین کے ساتھ بی جے پی امیدواروں کے ساتھ آنے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے اسمبلی کمپلیکس میں جا رہے تھے۔