پاکستان: وزیرستان میں پاکستانی فوج پر طالبان کا حملہ، 25 اہلکار ہلاک

0
146

گذشتہ رات جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں ایف سی (فرنٹیئر کور) کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ـ

حملے میں ایف سی کے 5 اہلکار مارے گئے جب کہ 8 زخمی ہوئے۔ حملہ آؤر ایف سی کا اسلحہ اپنے ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ـ

دوسری جانب شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں بھی پاکستان فوج پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ طالبان کے ایک ٹھکانے پر حملے کے لیے جارہے تھے گھات میں لگائے مسلح افراد نے ان پر چاروں طرف سے حملہ کیا طالبان ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کے 20 سے زائد اہلکار ہلاک کیے گئے اور پاکستانی فوج کے حملے کو ناکام بنایا گیا۔

طالبان کے مسلح جنگجو پاکستانی فوج کا گھیراؤ توڑ کر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی اور پیغام میں کہا کہ میڈیا ان حملوں کے بارے میں پاک فوج کی ناکامیاں ظاہر ہونے کے خوف سے کھل کر بیان نہیں کرسکتا ـ

طالبان ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایسا پہلا واقعہ ہے کہ جس میں پاکستانی فوج کو ایک دن میں اتنی تعداد میں جانی نقصان دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں