پاکستان:پشتونستان میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ

0
49

پشتونخواہ: بنوں اور شمالی وزیرستان میں پاکستانی فورسز پر حملے اورجھڑپ،ایک پولیس اہلکار،ایک فوجی حولدار اور دو طالبان جنجگو ہلاک

پشتونخواہ کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل کے حدود میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ـ

فائرنگ میں کاشو چوکی پر تعینات پولیس اہلکار نقیب ہلاک جب کہ حملہ آؤر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےـ

دراین اثناء شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں بھی پاکستانی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ـ

جھڑپ میں پاکستان فوج کا ایک حوالدار اور طالبان کے دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ـ

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بھی ایک حولدار کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہفتے کے روز آئی ایس پی آر کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا

پاکستانی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں مالیخیل کے مقام پر شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر انٹلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلہ میں دو شخص بشمول شدت پسند کمانڈر رحمت عرف خالد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں حولدار شہزاد رضا بھی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ خالد ایک آئی ای ڈی ماہر تھا جو پاکستانی فورسز کے خلاف کئی حملوں میں ملوث تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ خالد سن 2009 سے علاقے میں اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے دعوی کے مطابق انہوں نے تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برامد کیے ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے دونوں واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اپنی اموات کی تصدیق بھی کی ہے ـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں