مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج نے اسکول پر قبضہ کر کے کیمپ قائم کردیا

0
99

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے سولیر اور ٹوبہ کے سنگم پر پاکستانی آرمی نے چوکی قائم کردی، جبکہ بلیدہ میں پاکستانی فوج نے اسکول کو قبضہ کر کے چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔
آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پانچ دن قبل مشکے سے فوج تنک ندی آپریشن کرتے ہوئے ٹوبہ،سولیر پہنچی تھی۔اس کے بعد سولیر اور ٹوبہ کے سنگم پر واقعہ پہاڑ پر مورچہ قائم کردیا ہے۔ اس دوران تنک زیارت سے علی محمد کے ایک بیٹے جوکہ چرواہاتھے کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیاہے۔واضح ہو اس سے قبل بھی دسیوں بار فوج یہاں آکر عارضی کیمپ ایک ہفتہ کیلے لگانے بعد واپس ہوتے رہے ہیں۔مگر اس دفعہ آثار بتا رہے ہیں کہ یہاں مستقل کیمپ قائم کرکے بیٹھ جائیں گے۔

ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے کوچگ میں اسکول پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بلیدہ کوچگ باہوٹ بازارِ کے مڈل اسکول کو پاکستانی فورسز نے چیک پوسٹ میں تبدیل کردیا، یاد رہے گزشتہ دو دن پہلے پاکستانی فورسز نے اپنے سامان، وغیرہ تمام چیزوں کو سکول میں لے آیا تھا، آج باقاعدہ اسکول کو چیک پوسٹ میں تبدیل کردیا،صبح کے وقت جب بچے اسکول گئے تو انہیں واپس گھر جانے کا کہا گیا۔ اور بچوں سے کہا کہ آئندہ اسکول مت آنا، بلوچستان میں ایسے سینکڑوں اسکول ہیں جو باقاعدہ چیک پوسٹوں میں تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں