بلوچستان لبریشن فرنٹ نے حب میں سیمنٹ فیکٹری پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

0
255

مقبوضہ بلوچستان میں آزادی کے لیے لڑنے والی متحرک مسلح تنظیم بی ایل ایف نے سندھ سے جڑے مقبوضہ بلوچستان کے کاروباری شہر حب میں حملے کی ذمہ داری لے لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حب میں سیمنٹ فیکٹری کی گا ڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے حب کے علاقے ساکران میں 3 مارچ کو رات کے ساڑھے نو بجے قابض ریاست کی سیمنٹ فیکٹری کی تین گاڑیوں کے کانوائے کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دو گاڑیاں شدید حملہ کی زد میں آئیں جس سے انہیں جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہاکہ قابض فورسز انکے معاون کاروں او ر سامراجی منصوبوں کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں