کشمیر:بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں لڑکیوں کی کارکردگی شاندار

0
135

جموں اینڈ کشمیر بورڈ آف سکول ایجو کیشن نے پیر کی صبح بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا.

جس میں لڑکیوں کی بہتر کارکردگی نمایاں طور پر ظاہر ہوئی ہے۔بورڈ حکام کے مطابق مذکورہ امتحان میں کل ملاکر58393اُمیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے46987اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔لڑکیوں میں کامیابی کی شرح82.72فیصد جبکہ لڑکوں میں کامیابی کی شرح78.46رہی۔اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 30960لڑکے اور27437لڑکیاں شامل ہوئی تھیں جن میں بالترتیب24291اور22696اُمیدواروں نے کامیابی حاصل کی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں