پاکستانی مقبوضہ کشمیر: آزادی پسند رہنما حبیب الرحمن کے گھر پر خفیہ اداروں کا حملہ

0
129

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سابق ترجمان حبیب الرحمن کے گھر میں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کر سامان بکھیر دیا ہے۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے شہر راولاکوٹ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے آزادی پسند رہنما،حبیب الرحمن کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول کر گھر کی تلاشی لی،اس وقت حبیب الرحمن فیملی سمیت گھر میں موجود نہیں تھے۔24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب 2 بجے کے وقت نامعلوم افراد گریل کے اوپر سے مکان(واقع قندیل کالونی باغ) کے اندر داخل ہوئے دوران تلاشی انھوں نے الماریوں کے تالے توڑئے جس میں ریکارڈ فائلیں اور کتابیں وغیرہ تھیں۔
نامعلوم افراد نے پورے گھر کی تلاشی لی کتابیں فائلیں اور دیگر کاغذات کو بکھیر دیا جبکہ دیگر سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور نہ ہی کوئی چیز اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔

یاد رہے ایک سال قبل اسی گھر میں حبیب الرحمن کی فیملی سے حبیب الرحمن کے بارئے میں نامعلوم افراد نے پوچھ کچھ کی تھی اور انھیں ہراساں کیا تھا جس کے بارئے میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی ضلعی برانچ نے ایس پی باغ کے پاس رپورٹ درج کروائی تھی۔

مقامی رہنماؤں نے مطابق بار بار ایسا عمل کیوں ہو رہا ہے اس کے پیچھے کیا محرکات اور مقاصد ہیں،یہ نا معلوم لوگ کون ہیں؟اس طرح کا عمل آزادی پسند اور انقلابی قوتوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسیرتنویر احمد کے گھر پر بھی ایسے ہی افراد نے دھاوا بول کر انکے رسرچ کام کے تمام مواد اپنے ساتھ لے گئے تھے، کشمیر میں آزادی پسند اپنی قومی وحدت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ نام نہاد آزاد کشمیر حکومت کو پاکستان کی کٹھ پتلی کہتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں