مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج کے چار اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کر لی

0
542

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ رات پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو بم سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری متحرک بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف نے قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات بارہ بجے سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں یعقوب بازار میں آرمی کیمپ کے قریب ایک فوجی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار چاروں فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے پاکستانی فوج پر حملوں میں گزشتہ ماہ سے تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں