مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی فوجی کا بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف مظاہرئے

0
150

مقبوضہ بلوچستان میں معصوم بچے کے ساتھ پاکستانی فوجی اہلکار کے جنسی زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرئے عوام میں شدید غم و غصہ

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں گذشتہ روز کمسن بچے کے ساتھ پا کستانی فوجی اہلکار کی زیادتی کے خلاف آج کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جبکہ مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

تربت میں ریلی پولیس تھانہ سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پر اختتام پزیر ہوا ہے، ریلی میں متاثرہ بچے کی ماں سمیت خواتین و بچوں سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے نعرے بازی کی اور انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں لکھا تھا کہ پاکستانی وہی کہانی دہرا رہا ہے جو پاکستان نے 1971 میں بنگلہ دیش میں دہرائی تھی۔

مظاہرین سے متاثرہ بچے کی والدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کی سزا دینے سے بہتر ہے کہ پاکستانی فوج گولی مار کر قتل کرے، بموں سے اڑا دے لیکن ہم اپنی عزت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یہ صرف میرے ساتھ نہیں کیا بلکہ یہ بد سلوکی پوری بلوچ قوم کے ساتھ کی گئی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طلباء اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے دباؤ میں آکر ہسپتال کے انتظامیہ نے رپورٹ بدل دی اور فوجی اہلکار کو برالذمہ قرار دیا جسکے بعد مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کے خلاف احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں