پاکستان: وزیر ستان میں فوجی جنرل نے چوکیدار کو گریڈ 18 آفیسر بھرتی کر لیا،عوام کا احتجاج

0
103

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجی جنرل نے سرکاری چوکیدار کوگریڈ 18 آفیسر بھرتی کر دیا، مقامی عوام کا احتجاج فوج کے اس غیر قانونی عمل کے خلاف آواز بلند

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا یعنی پشتونستان میں اطلاعات کے مطابق سیکر یٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ خیبر پختون خوا نے 52 سالہ چوکیدار کو 18 گریڈ میں بھرتی کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے فوجی قیادت کی خواہش پر چوکیدار کو خلاف قانون بھرتی کیا گیاہے۔ چوکیدار بھرتی میں قانون انصاف کی دھجیاں اڑائی گئی۔چوکیدار نے محکمہ تعلیم میں گزشتہ ماہ کی تنخواہ وصول کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے اس سرکاری چوکیدار کی جی او سی شمالی وزیرستان جنرل شاکر اللہ خٹک کے ساتھ زمانہِ طالب علمی سے دوستی ہے۔ علاقہ ستر سروبی کے رہائشی محمد نور وزیر کو میجر جنرل شاکر اللہ خٹک و ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فنانس میں 18 گریڈ میں بھرتی کی سفارش کی۔ مقامی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان ریاست و حکومتی ادارے انکوئری کریں اوراس پوسٹنگ کی نوٹس لیں۔عوام نے نوٹس نہ لینے پر شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں