مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فوج پر حملہ اور موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ

0
90

مقبوضہ بلوچستان کے دو اضلاح میں حملے،ضلع کیچ میں فوجی چوکی پر حملہ جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے جبکہ ضلع،قلات،میں موبائل ٹاور کودھماکے سے تباہ کیا گیا ہے۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے پٹوک میں اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق گولی فوجی اہلکار کے سر میں لگی ہے۔واضح رہے کہ اکثر بلوچ فریڈم فائٹرز پاکستانی فورسز کو اسنائپر سے نشانہ بناتے ہیں،مذکورہ واقع گزشتہ رات پیش آیا۔

ضلع قلات سے آمدہ اطلاعات کے مطابق موبائل ٹاور کودھماکے سے تباہ کردیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے کیشان شیخڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے بعد مذکورہ علاقے میں فون سروس معطل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں