مقبوضہ بلوچستان:چار روز میں بلوچ فریڈم فائٹرز کاپاکستانی فورسز پر نو حملے، دس اہلکار ہلاک

0
131

مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ فریڈم فائٹرز کا پاکستانی فورسز پر مئی کے چار روز کے اندر9 حملے کیے گئے،جس میں پاکستانی فورسز کے کم سے کم دس اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں،۔

حملے ضلع کیچ،ضلع گوادر،ضلع آواران، کوہلو اور ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فورسز پر کیے گئے،نو حملوں میں سے 6 حملوں کی ذمہ داری متحرک تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے لے لی ہے،جبکہ ایک حملے کی ذمہ داری بی آر اے،ایک حملے کی ذمہ داری یو بی اے اور ایک کی ذمہ داری بی آر جی نے لے لی ہے۔

بی ایل ایف نے گوادر شہر کے شمبے اسماعیل وارڈ میں قندیل چوک پر چینی کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی رہائش پر معمور سیکورٹی اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

ترجمان بی ایل ایف میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ مذکورہ رہائشی کواٹرز میں چینی انجنئیرز اور دیگر ملازمین رہائش پذیر ہیں جو نام نہاد گوادر فری زون پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

جبکہ بی ایل ایف کے فائٹرز نے اتوار کی رات ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں آرمی ہیڈ کوارٹراور النگی فوجی چوکی اور پر حملے کیے ہیں۔

پیر کی شام پاکستانی فوج نے مشکے میں سرمچاروں کی تعاقب میں کوہ اسپیت کی جانب پیش قدمی کی۔ فوجی قافلے میں فرنٹ لائن پر دو موٹر سائیکل اور گاڑیاں شامل تھیں۔ یہ پیش قدمی اس وقت پسپا ہوئی جب دونوں موٹرسائیکل کوہ اسپیت ندی میں پہلے سے بچھائے ہوئے بارودی سرنگ کی زد میں آئے جس سے دو موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ دیر بعد ایک جنگی ہیلی کاپٹر لاشیں اُٹھانے کیلئے یہاں پہنچ گیا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس حملے کے دو گھنٹے بعد سرمچاروں نے وادی مشکے کے علاقے بنڈکی میں فوجی قافلے کے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں بعض لیویز اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسی روز ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے تمپ کے علاقے آسیاباد میں موسی کور میں قائم فوجی چوکی پر اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر پاکستانی خفیہ اداروں کی گاڑی بلوچ ریپبلکن گارڈز فائٹرز نے نشانہ بنایا ہے۔جس سے ایک اہلکار ہلاک اور باقی زخمی ہوئے۔
جبکہ یونا ئیتڈ بلوچ آرمی کوہلو اور رکنی کے درمیانی علاقہ میں فوج کی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں کو بارودی سرنگ نشانہ بنایا جب کمپنی کے اہلکار اس علاقہ میں سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے بارودی سرنگ کی زد میں آنے والے اہلکار شدید زخمی جبکہ مشینری کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

ضلع گوادر کے شہر پسنی میں قاپاکستانی کوسٹ گارڈ کے ٹرک پر ہینڈ گرنیڈ سے بی آر اے نے حملہ کیا حملے میں ٹرک پر سوار ایک اہلکار ہلاک جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے پاکستانی فورسز کے خلاف بلوچ فریڈم فائٹرز کی کاروائیوں میں تیزی آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں