پاکستان: پاکستانی فوج پر ایک اور حملہ کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک

0
158

شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج پر ایک حملے میں ایک کیپٹن سمیت تین فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شامل ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کی ہے، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آورہلاک جبکہ پاکستان فوج کا ایک کیپٹن اور دو سپاہی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ چوبیس گھنٹے کے دورانیہ میں پاکستانی فوج پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے اس سے قبل بلوچستان کے سرحدی علاقے میں ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز ایف سی کے چار اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں