مقبوضہ بلوچستان: عید کے روز بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج

0
57

مقبوضہ بلوچستان کے راجدانی کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قیادت میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں لاپتہ افراد کے لواحقین، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ و دیگر طلباء و طالبات شامل تھیں۔

بلوچستان بھر سے جبری گمشدگیوں کیخلاف و لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال کے طرح اس سال بھی عید کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرے میں بلوچستان بھر سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے شریک تھے۔

مظاہرین نے بلوچستان سے طویل جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو ختم کرنے و تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں